دین کی شان علی دین کی شان حسین
میرا ایماں ہے علی ہے میری پہچان حسین
شاہ ولیوں کا علی نبیوں کا سلطان حسین
ہے بلا فصل یہ دونوں ہی نبیۖ کی زینت
ایک سردار جناح ایک قسیم جنت
عدل اللہ علی عدل کی میزان حسین
چشم خالق میں ہیں ایک دوجھے کے ہمسر دونوں
ایک نسبت سے ہے کل نبیوں سے برتر دونوں
نفس احمدۖ ہیں علی زہرا کی ہیں جان حسین
سارے عالم کے لیے سارے جہانوں کے لیے
سب زمینوں کے لیے سارے زمانوں کے لیے
رب کی رحمت ہیں علی رب کا ہے احسان حسین
یہ تو خود نبیوں کا سلطان گواہی دے گا
ہاں اسی بات پہ قرآن گواہی دے گا
نقطہ با ہیں علی بولتا قرآن حسین
ایک ہے خانہ کعبہ کو بنانے والا
ایک ہے کلمہ توحید بچانے والا
ضامن کعبہ علی اور نگہبان حسین
- ایک نے نبیوں سے ہر لمحہ مشکل ٹالا
ایک نے فطرس و راہب کا مقــّدر بدلا
ہیں علی امر خدا رحمت رحمن حسین
ایک خالق کی رضاؤں کا خریدار بنا
ایک وہ جس کا خدا آپ طلبگار بنا
یعنی حیدر کی طرح رب کا ہیں ارمان حسین
ایک بےذر کو ابوذر ہے بنانے والا
ایک ہے حر کو جہنم سے چھڑانے والا
مہرباں جیسا علی ویسا مہربان حسین
آج بھی دین پیعمبرۖ یہ صدا دیتا ہے
اب بھی اسلام کا پیکر یہ صدا دیتا ہے
میرا رتبہ ہے علی اور میرا ایمان حسین
نہ تو ڈولا ہے نہ ڈولے گا عقیدہ میرا
رات دن نور علی ہے یہ وظیفہ میرا
میرا مذہب ہے علی اور میرا ایمان حسین
میرا ایماں ہے علی ہے میری پہچان حسین
شاہ ولیوں کا علی نبیوں کا سلطان حسین
No comments:
Post a Comment