Sunday, November 7, 2010

علی علی علی علی
حیدر مولا حیدر مولا

لگاؤ مل کے یہ نعرہ علی ہمارا ہے
جہان سارا تمہارا علی ہمارا ہے

ہم اہل عشق تھے ہم خود بھی ہوگئے اس کے
کہیں جو کوئ پکارا علی ہمارا ہے

رسولۖ و زہرا و حسنین بھی ہمارے ہيں
ہے پھر خدا بھی ہمارا علی ہمارا ہے

علی کے ایک اشارے پہ ڈوبتا سورج
یہ کہہ کے ابھرا دوبارہ علی ہمارا ہے

تمہارا اپنا مقدر ہمارا اپنا نصیب
شام تمہارا علی ہمارا ہے

صدا ہمیشہ یہی فاطمہ بتول کی ہے
نبیۖ کی آنکھ کا تارا علی ہمارا ہے

سب انبیاء کا مددگار ہے جو نور علی
خدا کا وہ ہی سہارا علی ہمارا ہے

لگاؤ مل کے یہ نعرہ علی ہمارا ہے
جہان سارا تمہارا علی ہمارا ہے

No comments:

Post a Comment